ایسے کسی بھی شہر کامجھ کو پتہ نہ ہو – کہ ظلم وجور ہوجہاں رسم وفا نہ ہو

0

ایسے کسی بھی شہر کامجھ کو پتہ نہ ہو
کہ ظلم وجور ہوجہاں رسم وفا نہ ہو

اک بچہ میرا بھوکاہے شہر حسین میں
شاید کہ اس کاساتھ بھی کوئی دیا نہ ہو

دھرتی پہ ایک بوجھ ہے وہ شخص بالیقیں
جس میں وفا،خلوص ومحبت،حیا نہ ہو

ہمدرد وغمگسار ہے توہی تواک مرا
دنیا جدا ہو مجھ سے مگر توجدا نہ ہو

عاجزؔ نہیں ہے جن میں بھی تہذیب زندگی
رب سے دعا ہے ان سے کبھی واسطہ نہ ہو

سید عزیزالرحمٰن عاجزؔ
Devri Kalan, Post Arji
District Siddharth Nagar-272203

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS