شریف لوگوں کے یہ کاروبار اب بھی ہیں, کچھ آئنے اپنے پس گرد و غبار اب بھی ہیں

0

شریف لوگوں کے یہ کاروبار اب بھی ہیں
کچھ آئنے اپنے پس گرد و غبار اب بھی ہیں

مٹا سکی نہ ہمیں کوئی بھی اندھیری شب
ضیا فروز چراغ دیار اب بھی ہیں

یہ دیکھتا ہوں کہ دنیا بدل گئی ، ـ لیکن
ترے لیے تو ترے جاں نثار اب بھی ہیں

جو تو کہے تو سجا دیں اٹھا کے نیزے پر
ہمارے سر پہ ترے اختیار اب بھی ہیں

رئیسؔ، توڑ گیا تھا جو آئنہ دل کا
اسی کے واسطے ہم بے قرار اب بھی ہیں

رئیس صدیقی

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS