سپریم کورٹ نے سینٹرل وسٹا پروجیکٹ پرروک لگانے سے متعلق عرضی پر سماعت کے لئے رضامندی ظاہر کی

0

نئی دہلی: ( یواین آئی) سپریم کورٹ نے کووڈ 19 وبا کے مدِ نظر مرکزی سرکاری کےاہم سنٹرل وسٹا پروجیکٹ کے تعمیراتی کام پر روک لگانے سے متعلق عرضی پر شنوائی کے لئے بدھ کے روز رضا مندی ظاہر کی ۔
عرضی گزار انیا ملہوترا اور سہیل ہاشمی نے اپنی عرضی میں کووڈ 19 کے مسلسل بڑھتے قہر کے پیش نظر پروجیکٹ کے تعمیراتی کام کو سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں لگے مزدوروں کے روزانہ کورونا سے متاثر ہونے کے معاملے سامنے آ رہے ہیں۔
تقریباَ 20 ہزار کروڑ روپے لاگت والے اس پروجیکٹ کے تعیراتی کاموں کو سرکار کی جانب سے ’لازمی خدمات‘کے زمرے میں لائے جانے پر حزب اختلاف کی جماعتوں نے بھی سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے ۔
اپوزیشن جماعتوں سمیت متعدد سماجی کارکنوں نے بھی کورونا کی وبا کے درمیان منصوبے پر جاری کام کے تعلق سے سرکار کی سخت تنقید کی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS