بالی ووڈ میں ڈیبو کریں گے ناگا چیتنیا

0

ممبئی :(یو این آئی) تیلگو فلموں کے سپر اسٹار ناگا چیتنیا بالی وڈ کے پرفیکشنسٹ عامر خان کی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘سے بالی ووڈ میں ڈیبو کرسکتے ہیں۔
بالی ووڈ میں ایسا خیال ہے کہ ناگا چیتنیا بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنےوالے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ ناگا جلد ہی عامر کے ساتھ لداخ اور کارگل میں فلم کی شوٹنگ شروع کردیں گے۔ یہ شوٹنگ تقریبا 45 دنوں تک جاری رہے گی اور عامر ٹیم کے ساتھ وہاں پہنچ چکے ہیں۔
بتایا جاتاہے کہ اس کردار کے لئے چیتنیا سے پہلے وجئے سیتو پتی کو کاسٹ کیا گیا تھا۔ تاہم کسی وجہ سے وہ یہ کردارنہیں نبھاسکے۔
واضح رہے کہ ’’لال سنگھ چڈھا‘ہالی ووڈ کی فلم ’فاریسٹ گمپ‘کا ہندی اڈپٹیشن ہے۔ فلم میں کرینہ کپور کا بھی اہم کردار ہے۔ ادویت چندن کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم رواں سال کرسمس کے موقع پر ریلیز ہوسکتی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS