گوگل نے اپنی 22ویں سالگرہ پر بنایا خاص ڈوڈل

0

نئی دہلی: ملٹی نیشنل ٹکنالوجی کی سر فہرست کمپنی گوگل اپنے 22 ویں سالگرہ کو خصوصی ڈوڈل بنا کر منا رہی ہے۔ ڈوڈل میں ’جی ‘حرف کو لیپ ٹاپ چلاتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور باقی حروف کو اسکرین پر دکھایا گیا ہے۔لیپ ٹاپ کے نزدیک کیک اور سالگرہ کا تحفہ بھی رکھا ہوا ہے۔
گوگل نے شروعاتی دنوں میں اپنی سالگرہ الگ الگ تاریخوں پر منائی تھی۔ سال 2005  تک گوگل اپنی سالگرہ سات ستمبر کو مناتا رہا۔ اس کے بعد اس نے اپنی سالگرہ آٹھ ستمبر اور 26 ستمبر کو بھی منائی ہے۔ اب اس نے اپنی سالگرہ 27 ستمبر کو منانی شروع کی ہے۔
سرچ انجن گوگل کا قیام ستمبر 1998 مین کیلی فورنیا کی اسٹین فورڈ یونیورسٹی کے دو پی ایچ ڈی طالب علم لیری پیج اور سرغی برین نے کی تھی۔ لیری پیج اورسرغی برین نے گوگل کے آفیشیل لانچ کرنےسے پہلے اس کا نام ’بیکرب‘رکھا تھا ،جسے بعد میں گوگل کردیا گیا۔
موجودہ وقت میں گوگل دنیا بھر کے خاص موقوں کو ڈوڈل کے ذریعہ مناتا ہے۔گوگل نے سال 1998 سے ڈوڈل بنانے کا سلسلہ شروع کر دیا تھا اور اس نے پہلا ڈوڈل برننگ مین فیسٹیول کے اعزاز میں بنایا تھا۔ گوگل بنیادی طورپر الفوبیٹ انک کمپنی ہے اور یہ دنیا میں 100  سے زیادہ زبانوں میں کام کررہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS