گودھرا میں بس پلٹنے سے 30 افراد زخمی

0

گودھرا :  گجرات میں ضلع پنچ محل کے گودھرا تعلقہ علاقے میں ایک بس پلٹ جانے سے 30 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ اندور،احمد آباد شاہراہ پرایک پرائیوٹ بس اچانک بے قابو ہوکرجلارام چوکڑی کے نزدیک پلٹ گئی ۔ حادثے میں بس میں سوار 30 افراد زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں میں مزدور بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ بس ادھے پور سے احمد آباد کی طرف آرہی تھی ۔ پولیس نے ضروری کارروائی شروع کردی ہے۔
واضح رہے کہ ایک ہفتے میں پس پلٹنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ داؤد ضلع کے سنجیلی گاؤں سے راجکوٹ کے کالا واڑ کی طرف جارہی ایک پرائیوٹ بس اچانک بے قابو ہو کر 21 ستمبر کو سنت رام پور،لونا واڑا شاہراہ پرضلع مہا ساگر سنت رام علاقے میں پڈاریہ گاؤں کے نزدیک پلٹ گئی۔ اس حادثے میں 25 بس مزدورزخمی ہوگئے تھے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS