ہندوستان میں پٹرول کی قیمتں مسلسل پانچویں روز بھی مستحکم

0
Image: India Tv News

نئی دہلی : (یو این آئی) ملک میں پٹرول کی قیمتیں آج مسلسل پانچویں روزبھی ریکارڈ سطح پرمستحکم رہیں ۔ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی مسلسل ساتویں دن کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ۔

معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق جمعرات کے روز دہلی میں پٹرول 101.84 روپے اور ڈیزل 89.87 روپے فی لیٹر رہا ۔ ملک کے دیگرشہروں میں بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہی ۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا یومیہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پرروزانہ صبح 6 بجے سے نئی قیمتیں لاگو ہو جاتی ہیں ۔

ملک کے چار بڑے شہروں میں آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مندرجہ ذیل ہیں :

شہر —— پٹرول —— ڈیزل
دہلی ————— 101.84 —————— 89.87
ممبئی ۔————— 107.83 —————— 97.45
چنئی —————- 102.49 -—————– 94.39
کولکتہ———— 102.08 —————— 93.02

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS