کیرالہ میں ماہی گیروں کو سمندر سے دور رہنے کا مشورہ

0

ترواننت پورم :جنوب مشرقی اوراس سے ملحقہ مشرقی وسطی بحیرہ عرب پرکم دباؤ بننے کے اندازے کو دیکھتے ہوئے ماہی گیروں کو 31 مئی سے چارجون تک ماہی گیری کے لئے گہرے سمندر میں نہ جانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات نے جمعرات کو بتایا کہ کیرالہ اور ماہے میں 28 اور 29 مئی کو 30 سے 40 کلو میٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلنے کے ساتھ ساتھ ایک یا دو جگہوں پر گرج چمک کے ساتھ چھینٹے پڑسکتےہیں۔اس کے ساتھ ہی کیرالہ کے ارناكلم اور ترئ شور اضلاع میں اورلکش دیپ کے منی كوئے جزیرے میں 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلنے کے ساتھ آج ایک یا دو جگہوں پرگرج چمک کے ساتھ چھینٹے پڑنے کےآثار ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS