کشمیر: پلوامہ میں سیکورٹی فورسز نے آئی ای ڈی سمیت کار کو تباہ کیا

    0

    جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے آئین گنڈ راجپورہ علاقے میں آج صبح ایک سینٹرو کار سے آئی ای ڈی برآمد کیا گیا۔
     پلوامہ پولیس کو کل رات کو اطلاع ملی کہ ایک دہشت گرد بارود سے بھری گاڑی کے ساتھ پلوامہ میں داخل ہوا ہے۔
    سیکیورٹی فورسز  کی ٹیموں نے تمام راستوں کو گھیر لیا۔
    گاڑی کی طرف چند گولیاں چلائی گئیں۔ ڈرائیور اندھیرے میں گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گیا۔
    فورسز نے فوری طور پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو اطلاع دی جس کے بعد سکیورٹی فورسز اور ڈسپوزل اسکواڈ نے آئی ای ڈی کو کار سمیت تباہ کر دیا۔
    سیکورٹی عہدیدار نے بتایا کہ اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ تاہم آس پاس کے مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔
    اس سلسلے میں پولیس نے کیس درج کیا ہے اور مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔ سیکورٹی فورسز کے مطابق گاڑی کا نمبر پلیٹ ایک اسکوٹر کا ہے جو ضلع کٹھوعہ سے رجسٹرڈ ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS