فیفا انڈر 17ورلڈکپ کیلئے 33کھلاڑیوں کا اعلان

0

جمشید پور(ایجنسیاں) : ہندوستانی خواتین کی فٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ تھامس ڈینربی نے منگل کو ہندوستان میں اس سال ہونے والے فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ کی تیاریوں کے پیش نظر قومی کوچنگ کیمپ کے لیے 33 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا۔یہاں جمع ہونے والی ٹیم میں 12 کھلاڑی شامل ہیں جو اس سال سیف انڈر 18 ویمنز چمپئن شپ جیتنے والی ہندوستانی ٹیم کا حصہ تھے۔بھونیشور میں کلنگا اسٹیڈیم، مارگاؤ میں جواہر لال نہرو اسٹیڈیم اور نوی ممبئی میں ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم اکتوبر میں فیفا انڈر 17 خواتین ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا۔ اس باوقار ٹورنامنٹ کی قرعہ اندازی 24 جون کو زیورخ میں ہوگی۔قومی کوچنگ کیمپ کے لیے منتخب کیے گئے 33 کھلاڑی درج ذیل ہیں۔گول کیپرز: مونالیسا دیوی، انجلی منڈا، ہیمپریہ سیرم، کیشم میلوڈی چانو۔
ڈیفنڈرز: سلیمہ کماری، سودھا انکیتا ٹرکی، استم اوراون، پورنیما کماری، جولیا دیوی یانگلم، بھومیکا بھارت مانے، کاجل، ورشیکا، کاجول ڈیسوزا، ناگاشیپم پنکو دیوی، ہیمم سلکی دیوی۔ مڈفیلڈرز: پائل، کلپنا، سیلجا، موئرنگتھم امبیکا دیوی، آر مدھومتی، لوکٹونگ بام شیلیا دیوی، بابینا دیوی، گلیڈیز جونونسانگی، شوبھنگی سنگھ، نیتو لنڈا۔
فارورڈز: نیہا، لاونیا، انیتا کماری، ریشما، ونوتھینی، درشنی، لیشرم ریگیا دیوی، لنڈا کوم سارتو۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS