مالی سال 2020-21 میں ای پی ایف کی شرح سود 8.5 فیصد

0

نئی دہلی: ایمپلائز پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) کے سینٹرل بورڈ آف ٹرسٹی نے ملازمین کے پروویڈنٹ فنڈ (ای پی ایف) میں شیئر ہولڈروں کے حصص پر مالی سال 2020-21 کے لئے 8.50 فیصد کی شرح سود کی ادائیگی کی سفارش کی ہے۔
مرکزی وزارت محنت و روزگار نے جمعرات کے روز یہاں بتایا کہ بورڈ کا 228 واں اجلاس مرکزی وزیر محنت و روزگار سنتوش کمار گنگوار کی زیر صدارت جموں و کشمیر کے سری نگر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مالی سال 2020-21 کے حصص یافتگان کے جمع شدہ رقم پر 8.50 فیصد سود ادا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ اس اجلاس میں وزارت سکریٹری اپوروا چندر اور ممبر سکریٹری سنیل برتھوال اور سنٹرل پروویڈنٹ فنڈ کمشنر بھی موجود تھے۔ مرکزی حکومت ای پی ایف شرح بیاج کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔ ای پی ایف او نے مالی سال 2019-20 کے لئے ای پی ایف کے بیاج کی شرح 8.65 فیصد سے کم کرکے 8.5 فیصد کردی تھی۔
کورونا وائرس کی عالمی وبا کی وجہ سے ای پی ایف او کی طرف سے سود کی شرحوں میں کمی کی توقع کی جارہی تھی اور ای پی ایف او کے اس فیصلے سے تقریبا 60 ملین حصص یافتگان کو منافعہ بڑھنے سے اس بار بھی مایوسی ہاتھ لگے گی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS