ڈیزل کی قیمت 15 پیسے اضافے کے ساتھ 81.79 روپے فی لیٹر

0

نئی دہلی : پٹرول کی قیمتیں ہفتے کے روزمسلسل 26 ویں دن مستحکم رہیں جب کہ ڈیزل کی قیمتوں میں چار دن تک استحکام برقراررہنے کے بعد ایک بارپھراضافہ کیا گیا۔
ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق،آج قومی دارالحکومت میں ڈیزل کی قیمت 15 پیسے اضافے کے ساتھ 81.79 روپے فی لیٹر ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔ ممبئی میں یہ 14 پیسے 79.97 روپے فی لیٹر پر فروخت ہوا۔ کولکاتہ میں ڈیزل کی قیمت میں 14 پیسے اور چنئی میں 13 پیسے اضافے سے بالترتیب 76.91 روپے اور 78.73 روپے فی لیٹر تک اضافہ ہوا جو اکتوبر 2018 کے بعد کی بلند ترین سطح ہے۔
دہلی میں پٹرول کی قیمت 80.43 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہی ، یہ 27 اکتوبر 2018 کے بعد کی بلند ترین سطح ہے۔ کولکاتہ ،ممبئی اورچنئی میں پٹرول کی قیمتیں بھی بالترتیب 82.10 روپے،87.19 روپے اور 83.63 روپے فی لیٹر پر رہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS