اتھپا اور دوبے کی طوفانی بلے بازی سے چنئی کی شاندار جیت

0

ممبئی (یو این آئی) شیوم دوبے (95)اور رابن اتھپا (88)کے 17چھکوں سے سجے طوفانی نصف سنچریوں کی بدولت چنئی سپر کنگز نے منگل کو آئی پی ایل میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور کو 23رنز سے شکست دے کر 2022آئی پی ایل میں 4 شکست کے بعد اپنی پہلی جیت درج کی۔ بنگلورو کو 5 میچوں میں دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔چنئی نے ٹورنامنٹ کے 22ویں میچ میں 20اوور میں 4 وکٹ پر 216کا بڑا اسکور بنایا اور بنگلورو کے چیلنج کو9 وکٹ پر 193تک پہنچا دیا۔ اتھپا اور دوبے نے آخری 13اوورز میں تقریباً ساڑھے 13کے رن ریٹ کے ساتھ 179رنز جوڑے ۔ دونوں نے 80گیندوں میں 165رنز کی شراکت داری کی۔ دوبے نے 46گیندوں پر 5چوکوں اور 8 چھکوں کی مدد سے 95رنز بنائے اور آخری گیند پر آؤٹ ہوئے اور اپنی سنچری سے محروم ہوگئے ۔ دوسری جانب اتھپا نے 50گیندوں میں 4 چوکوں اور9 چھکوں کی مدد سے 88رنز بنائے۔
ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرنے والی چنئی نے سست اور خراب شروعات کی۔ ٹیم نے 7 اوورز کے اندر رتوراج گائیکواڈ اور معین علی کی شکل میں2 بڑی وکٹیں گنوا دیں، لیکن رابن اتھپا نے ان دونوں وکٹوں کے ساتھ بنگلورو کو ان پر دباؤ نہیں بنانے دیا اور ایک سرے سے آتشی بلے بازی کرتے رہے۔اس دوران کریز پر آئے شیوم دوبے نے بھی اتھپا کا خوب ساتھ دیا۔ انہوں نے رنز کی رفتار کو بھی رکنے نہیں دیا۔ دونوں طرف سے شاندار بلے بازی کی وجہ سے بنگلور کے گیند باز دباؤ میں آگئے اور کئی غلطیاں کیں۔ اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اتھپا اور دوبے نے کئی بہترین شاٹس لگائے۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان تیسری وکٹ کیلئے 165رنز کی بڑی شراکت ہوئی۔ 17ویں اوور کی آخری گیند پر اتھپا کیچ آؤٹ ہو گئے لیکن دباؤ کی وجہ سے سراج کی یہ گیند نو بال ہوگئی۔ تاہم اتھپا 201کے اسکور پر آؤٹ ہو گئے ۔ ان کے بعد بیٹنگ کرنے آئے کپتان رویندرا جڈیجہ بھی پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔اتھپا اور دوبے نے آخری 13اوورز میں تقریباً ساڑھے 13کے رن ریٹ کے ساتھ 179رنز جوڑے۔ دوبے 46گیندوں پر 5 چوکوں اور8 چھکوں کی مدد سے 95رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور اپنی سنچری سے محروم رہے ۔ دوسری جانب اتھپا نے 50گیندوں میں 4چوکوں اور 9 چھکوں کی مدد سے 88رنز بنائے، جس کی وجہ سے چنئی نے 20اوورز میں 216رنز کا بڑا اسکور بنایا۔تمام گیند باز بنگلور کیلئے مہنگے ثابت ہوئے ۔ وینندو ہسرنگا نے 3اوورز میں 35رن دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں، جوش ہیزل ووڈ نے 4اوورز میں 33رن دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔
ایک بڑے ہدف کے تعاقب میں کپتان فاف ڈو پلیسس 8رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ وراٹ کوہلی صرف ایک رن بنانے کے بعد مکیش چودھری کی گیند پر شیوم دوبے کے ہاتھوں کیچ ہو گئے ۔ گلین میکسویل 11گیندوں میں2 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 26رنز بنا کر جڈیجہ کے ہاتھوں بولڈ ہوئے ۔ مہیش تھکشنا نے ڈو پلیسس کو آؤٹ کرنے کے بعد انوج راوت (12)کو بھی پویلین بھیج دیا گیا۔ شہباز احمد نے 27گیندوں پر 41اور سویاش پربھوڈسائی نے 18 گیندوں پر 34رنز بنائے ۔ مہیش تھکشنا نے پھر شہباز اور پربھودیسائی کی وکٹیں بھی لیں۔ مہیش تھکشنا نے 4 اوورز میں 33رن دے کر4 وکٹیں حاصل کیں۔ چنئی کے کپتان جڈیجہ نے 39رن دے کر 3 وکٹ لئے ۔ وکٹ کیپر دنیش کارتک وکٹ پر اپنے شاٹس کھیلنے میں مصروف تھے اور بنگلورو کو 18گیندوں پر 48رنز درکار تھے ۔ ڈیوین براؤ نے 18ویں اوور میں کارتک کو باؤنڈری پر جڈیجہ کے ہاتھوں کیچ کرا دیا۔ کارتک نے 14گیندوں میں 34رنز میں 2 چوکے اور 3 چھکے لگائے۔
کارتک کی اننگز نے بنگلورو کیلئے شکست کا مارجن کم کر دیا۔ بنگلورو کا اسکور 20اوور میں 9 وکٹ پر 193رنز رہا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS