ہارک پانڈیا کا محمد شامی پر بھڑکنا مہنگا پڑ گیا

0

شیدائیوںنے پانڈیا کو برا کپتان قرار دیا، سینئر پر چلانا بند کریں
ممبئی(ایجنسیاں) : پیر کو سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف میچ کے دوران گجرات ٹائٹنز کے کپتان ہاردک پانڈیا اپنے ساتھی اور سینئر ہندوستانی بولر محمد شامی پرغصہ کرنا بھاری پڑ گیا۔ سوشل میڈیا پر شائقین نے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔پانڈیا کے ذریعہ پھینکے جارہے میچ کے تیرہویں اوور میں ٹائٹنز کے کپتان نے شامی پر چلانے کی کوشش کی، کیونکہ اس سے قبل سن رائزر س حیدرآباد کے کپتان کین ولیمسن نے اوور کی دوسری اور تیسری گیند پر پانڈیا کو لگاتار دو چھکے جڑ دیئے تھے۔ ٹائٹنز کے پاس اوور کی آخری گیند پر ترپاٹھی کو آئوٹ کرنے کا موقع تھا، جب 31سالہ بلے باز کا شاٹ محمد شامی کی طرف چلا گیا، اگر شامی آگے بڑھتے تو کیچ پکڑ سکتے تھے، اس کے بجائے تجربہ کار ہندوستانی تیز گیند باز کچھ قدم پیچھے ہٹے اور پہلی بائونس پر گیند کو پکڑ لیا۔ پہلے ہی اوور میں ولیمسن کے ذریعہ دو چھکوں کے لیے پانڈیا نے اپنا غصہ محمد شامی پر نکالا۔ اب یہ سارا واقعہ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔ پانڈیا کو برا کپتان کہتے ہوئے ایک مداح نے ٹویٹ کیا، ‘ڈیئر ہاردک، آپ ایک برے کپتان ہیں۔ اسے اپنی ٹیم کے ساتھیوں، خاص طور پر شامی جیسے سینئر شخص پر ٖغصہ کرنابند کریں۔
جب کہ ایک اور مداح نے لکھا، ‘ہاردک پانڈیا کا محمد شامی پر چیخنا شرمناک ہے، جب کہ شامی نے پانڈیا کے لیے جو کیا ہے وہ قابل تعریف ہے۔’واضح رہے کہ اس میچ میں حیدرآباد نے گجرات ٹائٹنز کو 8 وکٹوں سے شکست دی۔ آئی پی ایل کے اس سیزن میں ہاردک پانڈیا کی قیادت والی ٹیم کی یہ پہلی شکست ہے۔ اس سے قبل اس نے لگاتار تین میچ جیتے تھے۔گجرات نے سن رائزرز کو 163 رنز کا ہدف دیا تھا جسے حیدر آباد نے کپتان کین ولیمسن کی(57) نصف سنچری اور نکولس پوران کی مختصر لیکن مفید اننگز کی بدولت 5 گیندیں باقی رہ کر حاصل کر لی

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS