شکتی بھوگ فوڈ لمیٹڈ کے چیف منیجنگ ڈائریکٹر منی لانڈرنگ معاملے میں گرفتار

0
national herald

نئی دہلیَ (یو این آئی) انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے شکتی بھوگ فوڈز لمیٹڈ کے چیف منیجنگ ڈائریکٹر کیوول کرشن کمار کو انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت گرفتار کیا ہے۔
ای ڈی کے ذرائع کے مطابق مسٹر کرشن کمار کو گرفتاری کے بعد خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا، جس نے انہیں 9 جولائی تک ای ڈی کی تحویل میں بھیج دیا۔ حکام نے کیس کی منصفانہ اور مکمل تحقیقات کا حوالہ دیتے ہوئے ریمانڈ طلب کیا تھا۔
حکام نے بتایا کہ اس سے قبل دہلی اور ہریانہ میں نو مقامات پر چھاپے کے دوران متعدد قابل اعتراض دستاویزات برآمد کئے گئے ہيں۔
مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی)نے کیوول کرشن کمار اور دیگر کے خلاف دھوکہ دہی اور مجرمانہ سازش اور بداخلاقی کے الزام میں ایف آئی آر درج کی تھی۔ ای ڈی اس ایف آئی آر کی بنیاد پر منی لانڈرنگ کی تحقیقات کر رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS