افغانستان کابل ہوائی اڈے کی سیکورٹی کیا اب ترکی کرے گی؟

0
english.alarabiya.net

ماسکو: (یو این آئی ،اسپوٹنک) افغانستان کے صدر کے قومی سلامتی کے مشیر حمد اللہ محب نے پیر کو بتایاکہ ملک کی حکومت شمالی اٹلانٹک الائنس (ناٹو) کی فوجوں کے انخلا کے بعد کابل کو اس بات کا یقین کرنے کے لئے کوشاں ہے کہ ہوائی اڈے کی حفاظت کی ذمہ داری ترکی سنبھال لے۔
ناٹو افواج کے جانے کے بعد ترکی نے کابل ہوائی اڈے کے انتظام اور سلامتی کی پیش کش کی ہے ،لیکن اس کے لئے مالی اور لاجسٹک مدد طلب کی ہے۔ ترکی کے وزیر دفاع ہولوسی آکار نے گذشتہ ہفتے کہا تھا کہ ترکی اور امریکہ اس انتظامات پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں ، لیکن ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے اور یہ کہ دونوں ممالک امریکہ کے انخلا کے بعد کابل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کی سلامتی پر تبادلہ خیال کے لئے منصوبہ بنارہے ہیں۔
حمد اللہ محب نے بتایاکہ “ہم اس کے لئے کام کر رہے ہیں ، اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ ہمیں صرف بیوروکریٹ سے متعلق کام مکمل کرنا ہوں گے لیکن ہمارے پاس اس کے لئے کافی وقت ہے ، ہم اسے مکمل کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں۔‘‘

سلامتی مشیر نے وضاحت بتایاکہ افغان حکومت 2024 تک غیر ملکی فوجیوں کے ملک سے جانے کے بعد کی تیاری کر رہی تھی۔ اس لئے اس وقت تک ہوائی اڈے کاانتظام کرنے کے لئے تیار ہونے کی امید تھی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS