لوزان (سوئٹزرلینڈ)(یو این آئی) :انٹرنیشنل یونیورسٹی اسپورٹس فیڈریشن (ایف آئی ایس یو) نے جمعہ کو چین کے چینگدو میں ہونے والے ورلڈ یونیورسٹی گیمز کو 2023 تک ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔فیسو گیمز پہلے 2021 کے موسم گرما میں ہونے والے تھے ، لیکن ٹوکیو اولمپکس کے ملتوی ہونے کے بعد انہیں جون 2022 تک ملتوی کر دیا گیا تھا۔ایف آئی ایس یوکے قائم مقام صدرلیونز ایڈر نے کہا ’’چینگدو2021 کو ملتوی کرنے کا فیصلہ ہمارے لیے آسان نہیں تھا، لیکن یونیورسٹی کے ایتھلیٹس کے لئے یہی درست فیصلہ ہے ۔ ان کی حفاظت ہمارے لیے اولین ترجیح ہے ۔‘‘انہوں نے کہا’’حالات کی غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے ، کھیلوں کو دوبارہ ترتیب دینا بہتر آپشن ہے ۔ کئی نیشنل یونیورسٹی اسپورٹس فیڈریشنزنے اپنے منصوبے میں پہلے ہی تبدیلی کرلی تھی‘‘
advertisement
Take your live gaming experience to the next level and play online roulette at PureWin where, thanks to its secure payment methods, Pure Win players are assured that they can play roulette online for real money with ease.