کورونا کی بڑھتی صورتحال کے سبب ایشین گیمز ملتوی

0

نئی دہلی(ایجنسیاں) : رواں سال ستمبر میں چین میں ہونے والی ایشین گیمز کو ملتوی کر دیا گیا ہے، گیمز کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔چینی میڈیا کے مطابق ملک میں کورونا کی بڑھتی صورتحال کے پیش نظر منتظمین کی جانب سے ایشین گیمز کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ گیمز 10 ستمبر سے 25 ستمبر تک ہینگ زو میں شیڈول تھیں۔کامن ویلتھ اور ایشین گیمز کے لیے ہندوستان سمیت دنیا بھر کے اتھلیٹس زبردست تیاریوں میں مصروف ہیں۔ایسے میں گیمز کے ملتوی ہونے سے انہیں مایوسی ہوگی۔اولمپک کونسل آف ایشیا نے بھی ایشین گیمز کو ملتوی کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔ترجمان او سی اے کے مطابق ایگزیکٹو بورڈ، ایشین گیمز کمیٹی اور چینی حکام نے باہمی مشاورت سے گیمز میں شرکا کی تعداد اور کورونا وبا کی صورتحال کی بنیاد پر گیمز کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایشین گیمز کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔او سی اے کے مطابق دسمبر میں چین میں ہونیوالے ایشین یوتھ گیمز کو مکمل طور پر منسوخ کردیا گیا جب کہ ایشین یوتھ گیمز 2021 کو پہلے ہی ایک سال کیلئے ملتوی کیا جاچکا تھا، اب ایشین یوتھ گیمز 2025 میں تاشقند میں ہوں گے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS