ممبئی: (یو این آئی) بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کی جوڑی سلوراسکرین پرایک بار پھرساتھ نظرآسکتی ہے۔
رنویر اورعالیہ نے فلم’گلی بوائے‘میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔ رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ ایک بار پھر ایک ساتھ نظر آسکتے ہیں۔ ایسا خیال ہے کہ بالی ووڈ کے مشہور فلمساز کرن جوہر ایک رومانٹک مزاحیہ فلم بنانے جارہے ہیں،جس میں رنویر اورعالیہ کے مرکزی کردار ہوں گے۔ اس فلم کا نام ’پریم کہانی‘رکھا گیا ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ فلم کی ٹیم نے کہانی اور مکالمے لکھنے کا کام مکمل کرلیا ہے،اس فلم کے ساتھ کرن چارسال بعد ہدایتکاری کے میدان میں کم بیک کررہے ہیں۔ فلم کی تیاری شروع ہوچکی ہے۔ سیٹ ڈیزائننگ اوردیگرپہلوؤں کا تمام کام جاری ہے۔ میوزک سیٹنگس کی شروعات ہوچکی ہے،یہ ایک رومانٹک کہانی ہوگی جس کی موسیقی سے سامعین لطف اندوز ہونگے۔
رنویر سنگھ اورعالیہ بھٹ کی’پریم کہانی‘جلد شروع
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS