ملک میں 77 ہزار سے زیادہ سرگرم معاملات کم شرح چھ فیصد سے نیچے آگئی

0

نئی دہلی: (یو این آئی) ملک میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران دو لاکھ سے زیادہ کورونا سے متاثرہ افراد صحت مند ہوئے،جس کی وجہ سے 77 ہزار سے زیادہ سرگرم معاملات کم ہوئے اور اس کی شرح چھ فیصد سے نیچے آگئی ہے۔
دوسری جانب جمعرات کو 28 لاکھ 75 ہزار 286 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 22 کروڑ 41 لاکھ 09 ہزار 448 افراد کوٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق ، پچھلے 24 گھنٹوں میں 132364 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ ، متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ 85 لاکھ 41 ہزار 986 ہوگئی۔ اس دوران دو لاکھ 11 ہزار 499 مریض صحت مند ہوچکے ہیں ، جس میں اب تک دو کروڑ 85 لاکھ 74 ہزار 350 افراد ملک میں اس وبا کو شکست دے چکے ہیں۔ فعال کیسز 77 ہزار 420 سے کم ہوکر 16 لاکھ 35 ہزار 993 پر آگئے ہیں اور اس کی شرح 5.73 فیصد ہوگئی ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2713 مریضوں کی موت ہوئی اور اس بیماری کی وجہ سے مرنے والوں کی کل تعداد تین لاکھ 40 ہزار 702 ہوگئی ہے۔
ملک میں شفایابی کی شرح 93.08 فیصد ہوگئی ہے جبکہ اموات کی شرح فی الحال 1.19 فیصد ہے۔
مہاراشٹر میں ، پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران فعال معاملات 11031 کم ہو کر 207813 پر آگئے ہیں۔ دریں اثنا ، ریاست میں 25617 مزید مریضوں کی شفایابی کے بعد ، کورونا سے نجات ہونے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 5486206 ہوگئی ہے ، جبکہ مزید 643 مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 97394 ہوگئی ہے۔
کیرالہ میں دوران،فعال معاملات میں 7869 کی کمی واقع ہوئی ہے اور ان کی تعداد اب 184699 ہوگئی ہے اور 26569 مریضوں کی شفایابی کی وجہ سے کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد 2390779 ہوگئی ہے ، جبکہ 153 مزید مریضوں کی اموات کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 9375 ہوگئی ہے۔
کرناٹک میں کورونا وائرس کے فعال معاملے میں 6226 کی کمی آئی ہے اور ان کی تعداد 286819 ہوگئی ہے۔ ہیں مزید 514 مریضوں کی موت کی وجہ سے،اموات کی تعداد 30531 ہوچکی ہے۔ ریاست میں اب تک 2336096 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔
قومی راجدھانی دہلی میں کورونا کے فعال معاملات میں 616 کی کمی واقع ہوئی ہے اور اب ان کی تعداد 8748 ہوگئی ہے۔ یہاں مزید 45 مریضوں کی موت کے ساتھ اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد 24447 ہوگئی ہے۔ وہیں 1394731 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے۔
تلنگانہ میں ، فعال معاملے میں 800 سے کم ہوکر 32579 رہ گئے ہیں جبکہ اب تک 3331 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ وہیں 549579 افراد اس وبا سے ٹھیک ہو چکے ہیں۔ آندھرا پردیش میں،سرگرم کیس 4883 کم ہو کر 138912 پر آگئے ہیں۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والے لوگوں کی تعداد 1578452 ہوگئی ہے جبکہ 11213 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ تامل ناڈو میں سرگرم کیسوں کی تعداد 8276 کم ہوکر 280426 ہوچکی ہے اور 460 مزید مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے اموات کی تعداد 25665 ہوگئی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی 1866660 مریض انفیکشن سے نجات پا گئے ہیں۔
آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 3148 فعال معاملات کی کمی واقع ہوئی ہے اور اب ان کی تعداد 25546 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 20895 متاثرہ افراد اس وبا کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں اور 1648771 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS