ہندوستان کا غیر ملکی زرمبادلہ کا ذخائر 598.2ارب ڈالر تک پہنچ گیا

0
image:scroll.in

ممبئی : (یو این آئی) ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے گورنرشکتی کانت داس نے آج کہا ہے کہ 28 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کا غیر ملکی زرمبادلہ کا ذخائر 598.2ارب ڈالر تک پہنچ گیا اور آج ختم ہونے والے ہفتے میں یہ 600 بلین ڈالر کو عبور کرچکا ہے۔
آر بی آئی کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کے فیصلوں کے بارے میں تفصیلات بتانے کے دوران انہوں نے کہا کہ 28 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کا ذخائر 598.2 بلین ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔ اس کے اعداد و شمار آج شام مرکزی بینک کی ویب سائٹ پر جاری کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا ’’ایسے اشارے ملے ہیں کہ رواں ہفتے غیر ملکی کرنسی کے ذخائر 600 بلین ڈالر کو عبور کرچکے ہیں ، لیکن ہمیں اعداد و شمار کی تصدیق کے لئے انتظار کرنا پڑے گا۔‘‘اس ہفتے کے اعدادوشمار اگلے جمعہ کو جاری کیے جائیں گے۔ کسی بھی عالمی ہنگامی حالات سے مقابلہ کرنے کے لئے یہ اعتماد فراہم کرتا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ 21 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں غیر ملکی کرنسی کا کا ذخائر 592.9 ارب ڈالر تھا۔ اس طرح 28 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران5.3 ارب ڈالر کا زبردست اضافہ ہوا ہے۔
اس وقت صرف چین ، جاپان ، سوئٹزرلینڈ اور روس کے پاس 600 ارب ڈالر سے زائد کے زرمبادلہ کے ذخائر ہیں۔ چین 3198 ارب ڈالر کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جب کہ روس 605 بلین ڈالر کے ساتھ ہندوستان سے تھوڑا آگے ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS