گوگل سی ای او سندرپچائی نے گھر سے کام کرنے کی پالیسی میں 30جون 2021 تک توسیع کی

0

زیورخ : مقبول عام سرچ انجن گوگل نے اپنے ملازمین کے گھر سے کام کرنے کے آرڈرمیں توسیع کرتے ہوئے ملازمین کو آئندہ سال جولائی تک گھر سے کام کرنے کی ہدایت کردی۔
ادارے کے چیف ایگزیکٹوسندرپچائی نے ملازمین کو بھیجے گئے ای میل میں کہا ہے کہ ہم کووڈ۔19  کی وجہ سے گھر سے کام کرنے کی پالیسی میں 30جون
2021 تک توسیع کررہے ہیں، اس پالیسی کے تحت ملازمین کو دفترآنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔’وال اسٹریٹ جرنل‘کے مطابق گوگل کے دو لاکھ ملازمین اور دنیا بھرمیں موجود کنٹریکٹرزگھرسے ہی کام کریں گے ۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS