30ہزاررضا کاروں پر کورونا ویکسین کی آزمائش کا فیصلہ

    0

    نیویارک(ایجنسی) گزشتہ تقریبا سات ماہ سے دنیا بھرمیں قہر برپا کرنے والے جان لیوا اورخطرناک کوروناوائرس سے بچاؤ کے ویکسین کیلئے دنیا کی سب سے بڑی ویکسین اسٹڈی شروع ہو گئی ہے۔
    امریکی انسٹی ٹیو ٹ آف ہیلتھ اور موڈرنا کمپنی کی تیار کردہ اس ویکسین کی خوراکیں ابتدائی طورپر 30 ہزاررضاکاروں کو دی جائیں گی۔ دوتجرباتی خوراک لینے والے رضا کار اپنے معمولات کے دوران ایسے علاقوں میں بھی جائیں گے جہاں کورونا کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں، سائنسدان اس بات کا جائزہ لیں گے کہ ان میں کوئی گروپ کورونا سے متاثر ہوا ہے کہ نہیں۔ مکمل اسٹڈی کے بعد امریکی انسٹی ٹیو ٹ آف ہیلتھ اور موڈرنا کمپنی کی تیار کردہ اس تجرباتی ویکسین کے نتائج کے بارے میں سائنسدان حتمی رائے دیں گے ۔
     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS