تبلیغی جماعت معاملے کی سماعت جمعہ تک ملتوی

0

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے تبلیغی جماعت میں شرکت کی وجہ سے بلیک لسٹ ہونے والے غیر ملکی شہریوں کی درخواست کی سماعت 31 جولائی تک ملتوی کردی ہے۔
جسٹس اے ایم کھاویلکر کی سربراہی میں ڈویژن بنچ نے  مرکزی حکومت کی جانب سے سالیسٹر جنرل تشار مہتا کی پیشی پر سماعت جمعہ تک ملتوی کردی کہ الزام قبول نہ کرنے والے غیر ملکیوں کے معاملات میں تیزی لائی جا سکتی ہے؟
مسٹر مہتا نے بینچ کو آگاہ کیا کہ 34 میں سے 23 درخواست گزاروں کو سزا سنائی گئی ہے اور ان پر ایک خاص جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ لہذا وہ گھر واپس جانے کے لئے آزاد ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ نو کو مقدمے کا سامنا کرنا ہے اور ان کا مقدمہ مختلف عدالتوں میں زیر سماعت ہے۔
جسٹس کھانویلکر نے مہتا سے پوچھا کہ نچلی عدالتوں میں جمع کرانے والوں کے خلاف مقدمات کی سماعت جلد از جلد مکمل کرنے کے لئے کیا کیا جاسکتا ہے؟ سالیسیٹر جنرل نے کہا کہ وہ تفتیشی افسر سے بات کریں گے۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS