اجمیر سے روانہ ہوئی پہلی الیکٹرک ٹرین

0

اجمیر: راجستھان میں نارتھ ویسٹرن ریلوے اجمیر ڈویژن کے لئے آج ایک تاریخی لمحہ بن گیا جب ڈویژن  کے اجمیر اسٹیشن سے پہلی برقی ٹرین اجمیر سے دہلی کی جانب روانہ کی گئی۔
اجمیر۔ سرائے روہیلا (دہلی) جن شتابدی اسپیشل ٹرین صبح 5:40 بجے کورونا وائرس وبا کی وجہ سے بغیرکسی تقریب کے روانہ ہوئی۔اس موقع پرسینئر
ڈویژنل الیکٹریکل انجینئرٹریکشن پنکج مینا ، اسٹیشن ڈائرکٹرآرایل۔دیوڑا،اسٹیشن منیجر سریش چندربھاردواج موجود تھے۔
اس برقی ٹرین میں سفرکرنے والے مسافروں میں بھی جوش و خروش دیکھا گیا۔ٹرین اپنے پہلے سے طے شدہ وقت پر 11 بجک 35 منٹ پردہلی کے سرائے روہیلہ پہنچے گی۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ڈویژن کی جانب سے پہلے’چیتک ایکسپریس‘کو الیکٹرک ٹرین کے طور پرمنتخب کیا گیا تھا،لیکن کورونا کی وجہ سے آخری وقت میں شتابدی کا انتخاب کیا گیا ۔
 دہلی احمد آباد کے درمیان جاری بجلی کے کام دہلی سے اجمیر تک مکمل ہوچکے ہیں،جس کے بعد یہ ٹرین چلائی گئی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS