زکربرگ نے کمپنی کے منافع کو ترجیح دینے کے الزام کی تردید کی

0
image:www.cnbc.com

واشنگٹن : (یو این آئی/اسپوٹنک) فیس بک کے سی ای او مارک زکربرگ نے بدھ کو ان الزامات کو مسترد کردیا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم اپنے صارفین کی حفاظت پر کمپنی کے فوائد کو ترجیح دیتا ہے۔ زکربرگ نے ایک فیس بک پوسٹ میں لکھا کہ “ہم اپنے فوائد کو صارفین کی حفاظت پر ترجیح دیتے ہیں،یہ درست نہیں ہے۔ فیس بک اپنے صارفین کی حفاظت ، فلاح و بہبود اور ذہنی صحت جیسے مسائل کا بہت سنجیدگی سے خیال رکھتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ ہم جان بوجھ کر ایسے مواد کو فروغ دیتے ہیں جو لوگوں میں ناراضگی پیدا ہو اوراس سے ہمیں فائدہ ہو۔
واضح رہے کہ فیس بک کے سابق ملازم اور فرانسس ہاگن نے یہ الزامات امریکی سینیٹ کی ایک ذیلی کمیٹی کے سامنے فیس بک پر لگائے ہیں۔ ہاگن نے کہا ہے کہ فیس بک،خاص طور پر انسٹاگرام نے نوعمروں کے تحفظ کو نظرانداز کرکے اپنے فائدے کے لئے تنازعات کو نظرانداز کرتا ہے۔ انہوں نے فیس بک پر اپنے سروے کو چھپانے کا الزام بھی لگایا ہے جس سے یہ بات سامنے آئی تھی کہ یہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم نوجوانوں کے ذہن پر منفی اثرات مرتب کر رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS