جنوبی کوریا میں حاملہ خواتین کی ویکسینیشن 18 اکتوبر سے

0
image:reuters.com

سیول: (یو این آئی) جنوبی کوریا میں حاملہ خواتین کے لیے کورونا ویکسینیشن 18 اکتوبر سے شروع ہوگی۔ جنوبی کوریا کی انسداد بیماری کنٹرول اور روک تھام ایجنسی (کے ڈی سی اے) نے بتایاکہ اس مہینے کے آخر تک ملک میں 80 فیصد آبادی کو ویکسین لگائے جانے کے ہدف کو پورا کرنے کے لیے ویکسینیشن مہم تیز کر دی گئی ہے۔ وہیں حاملہ خواتین کو 18 اکتوبر سے فائزر یا موڈرنا ویکسین کی خوراکیں دی جائیں گی اور جمعہ سے اس کے لیے اندراج کیا جا سکتا ہے۔کے ڈی سی اے کے ڈائریکٹر جیونگ یون کیونگ نے بتایا ہے کہ یہ ویکسین حاملہ خواتین کے لیے محفوظ ہیں اور وہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے یا شدید بیمار ہونے کے خطرے کو کم کرنے کی اہل ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS