نوجوانوں کو آئینی اقدار کو ملحوظ رکھ کر ملک کی تعمیر میں کردار ادا کرنا چاہئے: راج ناتھ

0

نئی دہلی:وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے آج نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ آئینی اقدار کو ملحوظ  رکھتے ہوئے نئے ہندوستان کی تعمیر میں ہر ممکن تعاون کریں۔
مسٹر راجناتھ سنگھ نے آج یہاں نوجوانوں کی تنظیموں کے ذریعہ یوم آئین سے ایک ہفتہ قبل 'آئین ڈے یوتھ کلب پروگرام'کے افتتاح موقع کے موقع پر کہا کہ نوجوانوں کے اس ملک میں  نوجوانوں کی طاقت کو مستحکم کرنے  اور اسے آگے بڑھانے کے لئے   راشٹریہ کیڈٹ کارپس، نہرو یووا کیندر سنگٹھن، راشٹریہ سیوا یوجنا، ہندوستان اسکاؤٹس اینڈ گائیڈس ، بھارت اسکاؤٹس اور گائڈس اور 'ریڈ کراس سوسائٹی'جیسی بہت سی تنظیمیں کام کررہی  ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم  بھی وقتا فوقتا تمام یوتھ تنظیموں سے بھی ایک پلیٹ فارم پر آنے ملک اور معاشرے سے متعلق امور پر لوگوں میں شعور اجاگر کرنے اور ایک نئے ہندوستان کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرنے پر زور دیتے رہے ہیں ۔ انہوں نے آئین کی اقدار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ نہ صرف ہماری روایت اور ثقافتی ورثہ ہے، بلکہ دنیا کے بہت سے حلقوں کے بہترین نظریات کا نچوڑ بھی ہے۔ یہ آئین پوری دنیا میں ہندوستان کی پہچان ہے۔
آئین میں مذکور فرائض اور حقوق کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہاتما گاندھی کہا کرتے تھے کہ ہمارا اختیار بھی ہمارے فرض میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئیے ہم سب اپنے فرائض پورے ایمانداری کے ساتھ انجام دیں۔ میں آپ کی توجہ ایک بار پھر ان کے پیش کردہ اصول کی طرف دلانا چاہتا ہوں۔
انہوں نے آئین کے نفاذ کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا نفاذ بہت ضروری ہے۔ اسی کے ساتھ یہ بھی اتنا ہی ضروری ہے کہ شہریوں کو آئینی اقدار  کی  آگاہی حاصل ہو۔
انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ "میری خواہش ہے کہ ہم 'نئے ہندوستان کے عوام'مل کر ہمہ جہت معاشرے اور ملک کی ترقی میں آگے بڑھیں، اور کامیابی حاصل کریں۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS