انسٹا گرام سے وراٹ کوہلی،پرینکا چوپڑا کی کمائی جان کر ہوجائینگے گے آپ حیران؟

0
flipboard.com

نئی دہلی : انسٹا گرام رچ لسٹ ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی فوٹو شیئرنگ سوشل میڈیا پلیٹ فام انسٹاگرام پر سب سے زیادہ کمائی کرنے والے ہندوستان سلیبرٹی بن گئے ہیں۔ وراٹ کوہلی اس سال ہاپر انسٹا گرام رچ لسٹ میں ہایسٹ مقام حاصل کرنے والے ہندوستانی ہیں۔ لسٹ کے مطابق 32سالہ وراٹ کوہلی انسٹاگرام پر ہر پروموشنل پوسٹ کے ذریعہ 5 کروڑ روپے کماتے ہیں۔
رچ لسٹ میں ٹاپ 20 میں کوہلی واحد ہندوستانی ہیں۔ گزشتہ سال اس فہرست میں 23 ویں مقام پر رہنے والے کوہلی کو مجموعی طور پر 19 ویں مقام پر رکھا گیا ۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان کے اس وقت انسٹاگرام پر 125 ملین سے زیادہ فالوورز ہیں اور ان کی مالیت 60 ملین ڈالر ہے۔ اس لسٹ میں پریانکا چوپڑا دوسری ہندستانی ہیں۔

اس سال ہاپر انسٹاگرام رچ لسٹ میں پریانکا چوپڑا جوناس واحد ہندوستانی ہے ، ان کو اس لسٹ میں 27 ویں مقام حاصل ہے۔ 2020 میں،پریانکا اس لسٹ میں 19 ویں مقام پر تھیں۔ پریانکا چوپڑا کے انسٹاگرام پر 64 ملین سے زیادہ فالوورز ہیں۔ ان اس ایپ پر ہر پروموشنل پوسٹ کے لئے 3 کروڑ روپے ملتے ہیں۔

ہاپر ایچ کیو کی فہرست کے مطابق دنیا بھر میں انسٹاگرام پر ایک پوسٹ سے زیادہ کمائی کے معاملے میں پرتگال کے فٹ بال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو پہلے نمبر پر ہے۔ وونٹس فٹ بال کلب کی طرف سے کھیلنے والے رونالڈو انسٹاگرام پر ایک پروموشنل پوسٹ کے لئے 11.9 کروڑ روپئے لیتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS