خاتون کی2 بچوں کے ساتھ ٹرین کے آگے کود کر خودکشی

0

نئی دہلی (ایس این بی) :منگل کو ہولمبی کلاں ریلوے اسٹیشن پر ایک خاتون نے اپنے 2نابالغ بچوں کے ساتھ مبینہ طور پر چلتی ٹرین کے سامنے چھلانگ لگا دی۔ پولیس نے یہ اطلاع دی۔ حکام نے بتایا کہ یہ واقعہ دوپہر تقریباً2.13 بجے پیش آیا اور جائے وقوع سے کوئی خودکشی نوٹ نہیں ملا۔ پولیس کے مطابق خاتون کی عمر 30 سے 35 سال کے درمیان تھی جبکہ اس کے ایک بچے کی عمر 5 سال اور دوسرے کی 10 ماہ تھی۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ریلویز) ہریندر کے سنگھ نے کہا کہ مبینہ خودکشی کی اطلاع ریلوے پروٹیکشن فورس کے کنٹرول روم سے ملی تھی۔ ایک تفتیشی افسر کو موقع پر روانہ کیا گیا اور اس نے پٹری پر ایک خاتون اور اس کے 2 بچوں کو مردہ پایا۔ تینوں نے مبینہ طور پر امرتسر انٹرسٹی ٹرین کے سامنے چھلانگ لگا دی اور اس کی زد میں آگئے۔ سنگھ نے کہاکہ متوفیان کی شناخت کی کوشش کی جاری ہیں۔ انہوں نے کہاکہ لاشیں سبزی منڈی کے مردہ خانے میں رکھوا دی گئی ہیں۔ سنگھ کے مطابق پوچھ گچھ کے دوران ٹرین ڈرائیور نے انکشاف کیا کہ خاتون نے اپنے بچوں کے ساتھ جان بوجھ کر پٹری پر چھلانگ لگائی۔ پولیس نے کہا کہ ٹرین کو روکا نہیں جا سکتا تھا کیونکہ یہ 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی تھی۔