ویسٹ سینٹرل ریلوے میں 1273 اسامیاں

0

ویسٹ سینٹرل ریلوے نے مختلف عہدوں پر اسامیاں نکالی ہیں۔ جس کے تحت 1273 امیدواروں کی تقرری کی جائے گی۔وکینسی کے لئے درخواست دئے جانے کا مرحلہ شروع ہو چکا ہے، درخواست دینے کی آخری تاریخ 14 فروری 2020 ہے۔ ان عہدوں کے لئے امیدوار کو دسویں جماعت پاس ہونا لازمی ہے۔اس کےعلاوہ امیدوار کے پاس آئی ٹی آئی سرٹیفکیٹ بھی ہونی چاہئے۔ جن عہدوں کے لئے تقرری کی جا رہی ہے ان میں ڈیزل مکینک، الیکٹریشن، وینڈر، پمپ آپریٹر، اسٹینوگرافر، ڈجیٹل فوٹوگرافی، ہاؤس کیپر وغیرہ شامل ہیں۔امیدوار کی کم از کم 15 سال عمر ہونی چاہئے، جبکہ24 سال کا نا ہو۔ درخواست دینے کے لئے 100 روپے فیس رکھی گئی ہے۔
 (mpoline.gov.in) خواہش مند امیدوار اس سائٹ پر درخواست دے سکتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS