ایران کے وزیرخارجہ نے اجیت ڈوبھال سے ملاقات کی

0

 نئی دہلی: ایران کے اعلیٰ کمانڈر قاسم سلیمانی کے امریکی حملے میں مارے جانے کے بعد پیدا شدہ کشیدہ صورتحال کے درمیان ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے آج قومی سلامتی کے مشیراجیت ڈوبھال سے ملاقات کی ۔ جواد ظریف رائے سینا ڈائیلاگ میں حصہ لینے کے لئے منگل کے روز یہاں پہنچے تھے۔ اس ملاقات کے بارے میں کوئی سرکاری تفصیلات نہیں دی گئی ہے۔ لیکن یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ دونوں نے خلیجی خطے میں کشیدہ حالات اور اس سے متعلق سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ایرانی وزیرخارجہ کے آج ہی رائے سینا ڈائیلاگ میں اپنے خیالات ظاہر کرنے کا امکان ہے۔ ان کا وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر خارجہ ایس  جئے شكر سے بھی ملنے کا پروگرام ہے۔ جواد ظریف اپنے روسی ہم منصب کے علاوہ افغانستان کے قومی سلامتی کے مشیرحمداللہ محب   اورجرمنی کے سفیرنیل اینن سے بھی ملے ہیں۔ ان لیڈروں کے ساتھ بھی انہوں نے خلیجی خطے کے حالات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔  رائے سینا ڈائیلاگ کے الگ ان کا دیگرکئی ممالک کےلیڈروں سے بھی ملنے کا امکان ہے۔ 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS