مہاراشٹر:راہل گاندھی کی رہا ئش گاہ پرآدتیہ ٹھاکرے کی ملاقات

0

ممبئی :مہاراشٹر سرکار میں کابینی وزیر اور ریاست کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کے بیٹے آدتیہ ٹھاکرے بدھ کو دہلی پہنچےجہاں انہوں نے کانگریس جنرل سکریٹری راہل گاندھی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔ مہاراشٹر میں مہاوکاس اگھاڑی (شیوسینا ،این سی پی اور کانگریس )سرکار بننے کے بعد پہلی بار آدتیہ ٹھاکرے راہل گاندھی سے ملے ہیں ایسے میں اس ملاقات کو اہم مانا جا رہا ہے ۔ بتا دیں کہ اس سے پہلے بھی آدتیہ ٹھاکرے نے شیوسینا کی قیادت میں بنی سرکار کے حلف برداری پروگرام کیلئے دہلی پہنچ کر کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی ، راہل گاندھی اور سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کو دعوت دی تھی ۔ آدتیہ ٹھاکرے بدھ کو دہلی میں راہل گاندھی کی رہائش گاہ پہنچے ۔ اطلاعات کے مطابق یہ رسمی ملاقات تھی لیکن اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ اب دونوں پارٹیوں کے درمیان رشتوں کا مزید مضبوط ہونا متوقع ہے۔کانگریس اور شیوسینا کے درمیان مجاہد آزادی وینایک دامودر ساورکر کے معاملہ پر تلخ تبصرہ دیکھنے کو ملا تھا ۔ راہل گاندھی نے تو یہاں تک کہہ دیا تھا کہ ان کا نام راہل ساورکر نہیں ہے اس لئے وہ معافی نہیں مانگیں گے ۔ وہیں شیوسینا نے کہا تھا کہ کانگریس کو ابھی ساورکر کو سمجھنا پڑے گا ۔راہل گاندھی نے ادھو ٹھاکرے کی حلف برداری تقریب میں موجود نہ ہونے کو لیکر ایک خط لکھا تھا ۔راہل گاندھی نے اس خط میں حلف برداری تقریب میں آپ کی دعوت کے لئے شکریہ۔  مہاراشٹر کے وزیر اعلی کے طور پر حلف لینے کے لئے آپ کو مبارکباد دیتا ہوں ۔ مجھے افسوس ہے کہ میں تقریب میں موجود نہیں رہوں گا لیکن مجھے خوشی ہے کہ ہماری جمہوریت کو کمزور کرنے کی بی جے پی کی کوشش کوہرانے کے لئے مہاوکاس اگھاڑی ایک ساتھ آگے آیا ہے ۔ معلوم ہو کہ پچھلے سال 2019 آدتیہ ٹھاکرے نے دہلی پہنچ کر سونیا گاندھی اور منموہن سنگھ سے ملاقات کرتے ہوئے حلف برداری تقریب میں شامل ہونے کی دعوت دیا تھا ۔ حالانکہ سونیا گاندھی نے ادھو ٹھاکرے کو خط لکھ کر خود کے نہ شامل ہو پانے کے لئے افسوس جتاتے ہوئے کہا تھا شیوسینا ، این سی پی ، کانگریس غیر معمولی حالات میں ایک ساتھ آئے ہیں ایسے وقت میں جب ملک بی جے پی کے غیر متوقع خطرے میں ہے مجھے افسوس ہے کہ میں حلف برداری تقریب میں شامل نہیں ہو پاوں گا ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS