ہمیں فخر ہے کہ ہم آواز اٹھا رہے ہیں: دیپکا پادوکون

0

جے این یو میں طلبا پر حملے کے خلاف مشہور اداکارہ دیپکا پادوکون نے بھی اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے اور ملک کے موجودہ حالات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں خوش ہوں کہ نوجوان آگے آ رہے ہیں، اور مجھے فخر ہے کہ ہم اپنی آواز اٹھا رہے ہیں۔‘‘میڈیا سے بات چیت کے دوران دیپکا پادوکون نے واضح لفظوں میں کہا کہ ’’مجھے فخر ہے کہ ہم خود کی بات رکھنے سے نہیں ڈرتے،اور ہم اس کے بارے میں سوچ رہے ہیں،اور اپنے مستقبل کے بارے میں بھی سوچ رہے ہیں۔‘دیپکا پادوکون نے مزید کہا کہ ’’جس طرح کسی بھی ایشو کے خلاف ہم سڑکوں پر اترتے ہیں اس پر مجھے فخر ہے۔ اگر ہم سماج میں تبدیلی دیکھنا چاہتے ہیں یا اپنی بات منوانا چاہتے ہیں تو ہمیں یہ کرنا چاہیے۔‘

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS