کرناٹک میں بی جے پی ایم ایل اے کی گاڑیاں نذر آتش

0
Image: The Hindu

بنگلور :(یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایم ایل اے ستیش ریڈی کی رہائش گاہ کے باہر کھڑی دو کاروں کو بدھ کی رات نامعلوم شرپسندوں نے نذر آتش کردیا۔واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی نے پولیس کو ہدایت دی ہے کہ تحقیقات میں تیزی لائی جائے اور مجرموں کا جلد از جلد سراغ لگایا جائے۔منگلورو پہنچنے کے بعد مسٹر بومئی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ میں نے ستیش ریڈی سے بات کی اور پولیس کو ہدایت دی ہے کہ تحقیقات میں تیزی لائی جائے اور مجرموں کا جلد از جلد سراغ لگایا جائے۔ یہ عمل ستیش ریڈی کے خلاف نفرت کے باعث کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ ہمسایہ ریاست کیرالہ سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ضلع انتظامیہ کی طرف سے کئے گئے اقدامات کی نگرانی کے لیے منگلورو کے دورے پر ہیں ، جو کہ کورونا وائرس کے انفیکشن کے بڑھتے ہوئے معاملوں کا سامنا کررہا ہے۔کرناٹک کے وزیر داخلہ ارگا گیانندر نے مجرموں کا سراغ لگانے کے لیے تین ٹیموں کی تشکیل کا اعلان کیا ہے۔
اس واقعہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے مسٹر ریڈی نے بتایاکہ دو نامعلوم شرپسند موٹرسائیکل پر آئے۔ وہ گھر میں داخل ہوئے اور دو کاریں فارچیونر اور تھار کو نذر آتش کر دیا۔ ایم ایل اے کے گھر میں کھڑی کاروں کو جلانے میں انہیں صرف سات منٹ لگے۔ وہ پچھلے گیٹ سے بھاگ گئے۔ اگرچہ وہاں سی سی ٹی وی کیمرہ نصب ہے ، لیکن ہم ان کے چہروں کو پہچاننے کے قابل نہیں ہیں۔ ہم معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS