نئی دہلی : امریکی وزیر دفاع لائٹ جے آسٹن نے آج اپنے ہندوستان دورے کے پہلے دن وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ وزیراعظم مودی نے ہند-امریکہ قریبی تعلقات کا خیرمقدم کیا۔

اس ملاقات کے دوران وزیراعظم مودی نے اپنی حکومت کے نظریے کا بھی ذکر کیا جو دوطرفہ دفاعی تعاون کے اہم رول پر زور دیتاہے۔

انہوں نے آسٹن کے ذریعہ امریکی صدر جوبائیڈن کو بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم مودی سے ملاقات کے بعد امریکی وزیر دفاع نے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال سے بھی بات چیت کی۔ آسٹن نے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات کو مستحکم کرنے کیلئے امریکی حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کیلئے اسٹرٹیجک شراکت داری بڑھانے کیلئے امریکہ کی مضبوط خواہش کا بھی اظہار کیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS