نئی دہلی:انسٹینٹ میسجنگ ایپ وہاٹس ایپ اور فوٹو شیئر پلیٹ فارم انسٹا گرام جمعہ کی شب اچانک ڈاؤن ہوگیا۔ فیس بک کے مالکانہ حق والے سوشل نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم وہاٹس ایپ استعمال کرنے والے لوگ رات بھر پریشان نظر آئے۔ رات قریب11 بجے یہ پریشانی شروع ہوئی۔ کئی صارف نے پریشانی کی شکایت کی کہ میسیج بھیجنے اور ریسیو کرنے میں پریشانی آرہی ہے اور یہ دیر رات تک سلسلہ جاری رہا۔وہیں فیس بک کے مالکانہ حق والے انسٹا گرام کے صارفین بھی کوئی نیا پوسٹ نہیں دیکھ پا نے کے سبب پریشان نظرآئے۔دیر رات تک پوسٹ کرنے میں بھی پریشانی آتی رہی۔ تادم تحریر وہاٹس ایپ اور انسٹا گرام میں آرہی پریشانی کو لے کر اب تک کمپنی نے کوئی آفیشیل بیان نہیں دیا ہے، لیکن صارفین دیر رات تک اس پریشانی کو لے کر فون پر تبادلہ خیال کرتے نظرآئے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS