28کی عمر میں انمکت چند نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی

0

نئی دہلی(ایجنسیاں) : نوجوان کرکٹر انمکت چند نے 28سال کی عمر میں ہی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ سال 2012میں ہندوستان کو انڈر 19ورلڈ کپ کا خطاب دلانے والے انمکت چند اب امریکہ کے لیے کرکٹ کھیل سکتے ہیں۔ انمکت چند نے انڈر 19 ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف ناقابل شکست سنچری بنا کر ہندوستان کو ٹائٹل تک پہنچایا تھا۔ انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔ اس کے بعد یہ خیال کیا جاتا تھا کہ وہ مستقبل میں ہندوستانی کرکٹ کا ایک بڑا اسٹار بن جائے گا ، لیکن وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں ملنے والے مواقع سے فائدہ نہیں اٹھا سکے اور اس کی کارکردگی مسلسل گرتی چلی گئی۔ وہ کبھی بھی ہندوستان کی سینئر ٹیم کا حصہ نہیں بن سکا۔


انمکت چند نے 67 فرسٹ کلاس میچ کھیلے۔ اس میں انہوں نے 31.57 کی اوسط سے 3379 رنز بنائے۔ لسٹ اے کرکٹ میں ان کی کارکردگی بہتر تھی۔ اس فارمیٹ میں انہوں نے 120 میچوں میں 41.33 کی اوسط سے 4505 رنز بنائے۔ ٹی 20 میں انہوں نے 77 میچوں میں 22.35 کی اوسط سے 1565 رنز بنائے۔
2012 انڈر 19 ورلڈ کپ کے بعد،رنجی ٹرافی میں دہلی کے لیے کھیلنے کا موقع ملا۔ انہوں نے چوتھے میچ میں 151 رنز بنائے۔


انہوں نے 18 سال کی عمر میں آئی پی ایل میں قدم رکھا۔ آئی پی ایل میں انہیں دہلی ڈیئر ڈیولز،ممبئی انڈینس اور راجستھان رائلز کے لیے کھیلنے کا موقع ملا،لیکن وہ متاثر کن کھیل نہ دکھا سکے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS