ریلوے نے مسافر کرایے میں کیا اضافہ

0

نئی دہلی (ایجنسیاں):نئے سال 2020کے موقع پر ریلوے کی جانب سے مسافر کرا ےے میں اضافہ کیا گیا ہے، جو یکم جنوری 2020سے لاگو ہو جائے گا ۔ریلوے بورڈ نے آج دیر شام یہاں اس سلسلے میں سرکلر سبھی زونوں کے چیف کمرشل منیجر وں کےلئے جاری کیا۔ نئے کرایے یکم جنوری 2020سے لاگو ہوں گے۔سرکلر کے مطابق مضافاتی سروس کی سنگل جرنی ٹکٹ، ماہانہ اور سہ ماہی سیزن ٹکٹوں کے کرایہ میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔ غیر ایئر کنڈیشنر عام مسافر گاڑیوں کے کلاس سیکنڈ، سلیپر سیریز، فرسٹ کلاس کے کرایہ میں ایک پیسہ فی کلومیٹر کااضافہ کیا گیا ہے ۔ میل اور ایکسپریس ٹرینوں میں غیر ایئر کنڈیشنر سیکنڈ کلاس، سلیپر کلاس اور فرسٹ کلاس کےلئے2 پیسے فی کلو میٹر اور اے سی چیئر کار ، اے سی3-، اے سی2-، اے سی1-، ایگزیکٹو زمرے کا کرایہ 4 پیسے فی کلو میٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ راجدھانی، شتابدی ، دورنتو، وندے بھارت، تیجس، ہمسفر، مہامنا، گتی مان، انتودیا ، غریب رتھ، جن شتابدی، راجہ رانی ، یوا ایکسپریس، سویدا اور دیگر خصوصی ٹرینوں کے ساتھ اے سی ڈیمو اور اے سی میمو ٹرینوں کے کرایے میں بھی اسی طرح اضافہ کیا جائے گا ۔ ریزرویشن فیس ، سپرفاسٹ اوورلوڈ وغیرہ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ۔ گڈس اینڈ سروس ٹیکس (جی ایس ٹی)پہلے کی طرح لاگورہے گا۔ 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS