ہنگامی صورتحال کا اعلان ہونے پر ٹوکیو اولمپک شائقین کے بغیر منعقد ہونے کا امکان

0
image:latimes.com

ٹوکیو:(اسپوتنک) جاپان کے وزیراعظم یوشی ہدے سوگا نے اشارہ دیا ہے کہ اگرکورونا وبا کے سبب ہنگامی صورتحال کا اعلان کیا جاتا ہے تو ٹوکیو میں اولمپک اور پیرا لمپک کھیل شائقین کے بغیر منعقد کئے جاسکتے ہیں۔جاپان کے این ایچ کے براڈکاسٹر نے پیر کواس کی اطلاع دی۔
براڈکاسٹر نے بتایا کہ 23جولائی سے شروع ہونے والے اولمپک کھیلوں میں شائقین کی غیرموجودگی پر بات چیت کرنے کے لئے جاپانی حکومت اور ٹوکیوکے حکام پیر کو اولمپک اور پیرالمپک حکام کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔
خیال رہے کہ حال ہی میں ہوئے سروے کے مطابق جاپان کی نصف سے زیادہ آبادی چاہتی ہے کہ کورونا وباکے خطرات اور سست ہورہی ٹیکہ کاری کی وجہ سے ٹورنامنٹ کو یا تو منسوخ کردیا جائے یا پھر ری شیڈول کیا جائے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS