ووٹوں کی گنتی کو سپریم کورٹ کی ہری جھنڈی

0

وی وی پیٹ کی پرچیوں کی جانچ کے معاملہ پر سماعت بعد میں
نئی دہلی (یو این آئی) : سپریم کورٹ نے منگل کو الیکشن کمیشن کی دلیلیں سننے کے بعد 5 ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی 10مارچ کو طے وقت پر کرنے کو ہری جھنڈی دکھا دی۔ چیف جسٹس این وی رمن کی صدارت والی سہ رکنی بنچ نے آج اس سے پہلے سینئر کویل میناکشی اروڑا کے خصوصی ذکر کے دوران راکیش کمار کی عرضی کو بدھ کیلئے فہرست بند کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے سماعت کے وقت الیکشن کمیزن کو موجود رہنے کی ہدایت دی تھی۔حالانکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے سینئر وکیل منندر سنگھ کے ذریعہ کئے گئے ذکر پر بینچ نے منگل کو ہی معاملے کی سماعت کی اور کہا کہ عرضی ووٹوں کی گنتی کے آخری وقت میں دائر کئے جانے کی وجہ سے بدھ کو سماعت نہیں کی جا سکتی۔ ووٹوں کی گنتی طے شدہ پروگرام کے مطابق طے وقت پر ہوگی۔مسٹر سنگھ نے اپنی جانب سے بنچ کے سامنے کہا کہ 5 ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کے بعد 10مارچ کو ووٹوں کی گنتی کیلئے متعلقہ افسروں کو عدالتی حکم کے پیش نظر ٹریننگ دی گئی ہے۔ افسروں کووی وی پیٹ کی ووٹوں کی پرچیوں کی تصدیق کے سلسلے میں ہائی کورٹ کے 2019 کے فیصلے پر عمل کرنے کیلئے پہلے ہی ضروری معلومات دے دی گئی ہے۔
بینچ نے الیکشن کمیشن اور عرضی گزاروں کی دلیلیں سننے کے بعد کہا کہ ہم مداخلت نہیں کر رہے ہیں ،قائم روایت ،عوامل اور قانون کے مطابق ووٹوں کی گنتی جاری رکھیں۔بینچ نے کہا کہ وہ ووٹوں کی گنتی سے بالکل پہلے کوئی ہدایت جاری نہیں کر سکتی۔ معاملے کو باقاعدہ طورپر مناسب بینچ کے سامنے غور و خوض کیلئے رکھا جا سکتا ہے۔ بینچ نے شروع میں معاملے کو بدھ کو فہرست بند کرنے کا فیصلہ کیاتھا۔راکیش کمار نے اپنی عرضی میں ووٹوں کی گنتی کے سلسلے میں وی وی پیٹ لگی ای وی ایم کی ووٹوں کی پرچیوں کی جانچ کا کام شروعات میں کرنے کی ہدایت دینے کی اپیل کی تھی۔ عرضی میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ این چندر بابو نائیڈو کے معاملے میں سپریم کورٹ کے ذریعہ 2019میں ہر پارلیمانی حلقے میں بے ترتیب ڈھنگ سے چنے گئے پولنگ مراکز پر وی وی پیٹ تصدیق کیلئے جاری ہدایت نامناسب تھی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS