ہند- چین کے درمیان بات چیت 11مارچ کو

0

نئی دہلی : مشرقی لداخ میں گزشتہ تقریباً دو سال سے جاری فوجی تعطل کو حل کرنے کیلئے ہندوستان اور چین کے کور کمانڈروں کے درمیان بات چیت کا 15واں دور 11مارچ کو ہوگا۔اعلیٰ دفاعی ذرائع نے منگل کو یہاں بتایا کہ مذاکرات کا 15واں دور ہندوستان کی طرف واقع چوشول مولڈو میں ہوگا۔دونوں افواج کے کور کمانڈرز کے درمیان اب تک مذاکرات کے 14دور ہو چکے ہیں۔ نتیجے کے طور پر پینگاگ جھیل، وادی گلوان اور گوگرا گرم چشمہ کے علاقوں کے شمالی اور جنوبی کنارے میں تعطل سے متعلق مسائل حل ہو گئے ہیں۔ اب محاذ آرائی کے بقیہ مسائل کے حل کیلئے فریقین کے درمیان بات چیت ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین کی جانب سے ان مسائل کا باہمی طور پر قابل قبول حل تلاش کرنے کے حوالے سے بیانات حوصلہ افزا اور مثبت ہیں۔ واضح رہے کہ مئی 2020میں چین کی طرف سے مشرقی لداخ میں لائن آف کنٹرول کو یکطرفہ طور پر تبدیل کرنے کی کوششوں کی وجہ سے یہ تعطل پیدا ہوا۔ ہندوستان نے چین کی اس کوشش کی سخت مخالفت کی تھی۔ اس تعطل کے نتیجے میں 15جون کو وادی گلوان میں دونوں فوجوں سپاہیوں کے درمیان پرتشدد جھڑپ ہوئی تھی، جس میں 20ہندوستانی فوجی مارے گئے تھے جبکہ 40سے زیادہ چینی فوجی مارے گئے تھے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS