کووڈ انفیکشن کی شرح 0.45 فیصد،شفایابی کی شرح 98.21 فیصد

0

نئی دہلی، ملک بھر میں کووڈ وبا میں بہتری نظرآرہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ انفیکشن کی شرح 0.45 فیصد اورشفایابی کی شرح 98.21 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
مرکزی وزارت برائےصحت اور خاندانی بہبود نے منگل کے روز یہاں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 52 لاکھ 39 ہزار 444 کووڈ ٹیکے لگائے گئے ہیں ۔ آج صبح 7 بجے تک کل ٹیکہ کاری 106 کروڑ 85 لاکھ 71 ہزار 879 ہو گئی ہے ۔
وزارت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 10423 نئے کووڈ مریض سامنے آئے ہیں ۔ اس وقت ملک میں ایک لاکھ 53 ہزار 776 کووڈ مریض زیر علاج ہیں۔ انفیکشن کی شرح 0.45 فیصد ہے ۔ اسی عرصے میں 15021 افراد انفیکشن سے صحتیاب ہوئے ہیں۔ اب تک مجموعی طور پر تین کروڑ 36 لاکھ 83 ہزار 581 لوگ کووڈ انفیکشن سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔ شفایابی کی شرح 98.21 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10 لاکھ 9 ہزار 45 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں اب تک 61 کروڑ دو لاکھ 10 ہزار 339 کووڈ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS