دہلی کے لوگوں کو کپکپانے والی شدید سردی سے کوئی راحت نہیں

0
NDTV.com

نئی دہلی (ایس این بی) : بدھ کو تیسرے دن بھی بدن کو کپکپانے والی شدید سردی سے دہلی کے لوگوں کو کسی بھی طرح کی کوئی راحت نہیں ملی۔ آج صبح کے اور شام کے وقت راجدھانی میں کہرا چھایا رہا۔ پیر کی طرح آج بھی یہاں کا درجۂ حرارت معمول سے نیچے رہا اور ہلکی دھوپ کھل رہی ہے جس سے دن کے وقت بھی لوگوں کو ٹھٹھرنے والی سردی سے کسی بھی طرح راحت نہیں مل رہی ہے۔ دریں اثنا محکمۂ موسمیات نے آنے والے دنوں میں بھی موسم کا مزاج ایسے ہی بنے رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ راحت کی بات یہ ہے کہ ابھی تک دہلی میں سرد لہر شروع نہیں ہوئی لیکن محکمۂ موسمیات کو لگتا ہے کہ تیسرے ہفتہ سے دہلی میں سرد لہر جیسی صورت حال بن سکتی ہے۔ بدھ کو راجدھانی کا درجۂ حرارت معمول سے ایک ڈگری کم 7.8 ڈگری سیلسیس درج کیاگیا۔ آج صبح ساڑھے آٹھ بجے ہوا میں نمی کی سطح 97فیصد رہی۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق بدھ کو یہاں کا زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 22.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیاگیا جو معمول سے ایک ڈگری سیلسیس کم رہا۔ صبح کے وقت چلتی سرد ہوائوں سے بدن ٹھٹھر رہا ہے۔ دن میں دھوپ کھلنے کے باوجود لوگوں کو گرمی کا احساس نہیں ہوا۔ محکمۂ موسمیات نے اپنی پیش گوئی میں جمعرات کو یہاں کے درجۂ حرارت کے 22 اور 7ڈگری سیلسیس کے آس پاس بنے رہنے اور صبح کے وقت ہلکا کہرا چھائے رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS