کننور ہیلی کاپٹر حادثہ: کیپٹن ورون سنگھ کا جسد خاکی آبائی شہر بھوپال لایا جائے گا

0
India Ahead

بھوپال: (یو این آئی) تمل ناڈو میں ہیلی کاپٹرحادثے میں شہید ہونے والے فضائیہ کے بہادر افسر گروپ کیپٹن ورون سنگھ کا جسد خاکی آج ان کے آبائی شہر بھوپال لایا جائے گا۔ شوریا چکرا عزاز سے سرفراز گروپ کیپٹن ورون سنگھ کی جمعہ کو یہاں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق گروپ کیپٹن ورون سنگھ کا جسد خاکی کو جمعرات کو بنگلور سے فوج کے ایک خصوصی طیارے سے یہاں لایا جائے گا۔ ان کا جسد خاکی ایئرپورٹ سے ان کی انر
President Ramnath Kovind mourns death of Captain Varun Singhکورٹ کالونی کی رہائش گاہ لے جایا جائے گا۔ کالونی کے مکین اور دیگر شہری دن کے وقت گروپ کیپٹن کی آخری جھلک دیکھ سکیں گے۔
فوجی ذرائع نے بتایا کہ گروپ کیپٹن کی آخری رسومات جمعہ کو دن کے وقت بھدبھدا وشرام گھاٹ پر ادا کی جائیں گی۔ اس سے پہلے انہیں یہاں 3 ای ایم آئی(الیکٹرانکس اینڈ مکینیکل انجینئرز) سنٹر میں فوجی افسران اور جوانوں کی موجودگی میں آخری الوداعی دی جائے گی۔ گروپ کیپٹن


ورون سنگھ بھوپال کے رہنے والے کرنل کے پی سنگھ (ریٹائرڈ) کے بیٹے ہیں۔ کرنل کے پی سنگھ کے ایک اور بیٹے تنوج سنگھ ہندوستانی بحریہ میں لیفٹیننٹ کمانڈر ہیں۔ گروپ کیپٹن ورون سنگھ 8 دسمبر کو تمل ناڈو میں ہیلی کاپٹر حادثے میں شدید زخمی ہو گئے تھے۔ انہیں علاج کے لیے بنگلور کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں بدھ کو ان کا انتقال ہوگیا۔ اس خبر کے بعد کل سے ہی ان کے جاننے والے اور رشتہ دار یہاں گروپ کیپٹن کی رہائش گاہ پر پہنچنا شروع ہو گئے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS