ایم وی اے اتحاد نے مہاراشٹر میں سیٹوں کی تقسیم کو حتمی شکل دی

0
ایم وی اے اتحاد نے مہاراشٹر میں سیٹوں کی تقسیم کو حتمی شکل دی
ایم وی اے اتحاد نے مہاراشٹر میں سیٹوں کی تقسیم کو حتمی شکل دی

ممبئی: مہاراشٹر میں اپوزیشن مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) اتحاد نے منگل کو ریاست میں لوک سبھا کی 48 سیٹوں کے لیے سیٹوں کی تقسیم کو حتمی شکل دے دی۔

سیٹوں کی تقسیم کے تحت، ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی شیو سینا (یو بی ٹی) 21 سیٹوں پر الیکشن لڑے گی وہیں کانگریس 17 سیٹوں پر اور شرد پوار کی قیادت والی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) 10 سیٹوں پر الیکشن لڑے گی۔

یہ اعلان ایم وی اے اتحاد نے آج یہاں تمام اتحادی پارٹیوں کی موجودگی میں مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔ تاہم اہم دعویدار بیشتر حلقوں کے لیے اپنے امیدواروں کا اعلان کر چکے ہیں اور باقی کا اعلان آنے والے دنوں میں کیا جائے گا۔

ایم وی اے کے ذرائع نے بتایا کہ زیادہ تر سیٹیں جیتنے کے امکان کی بنیاد پر یہ فیصلہ متفقہ طور پر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے ممبر اسمبلی عباس کو والد مختار انصاری کی فاتحہ خوانی میں شرکت کی اجازت دی

شرد پوار نے کہا کہ اتحاد کے شراکت داروں میں ایک بھی سیٹ پر کوئی اختلاف نہیں ہے۔ ساتھ ہی، مسٹر ٹھاکرے نے جمہوریت کو بچانے کے بڑے مقصد کے پیش نظر اتحاد پر سیٹوں پر لڑنے کے لیے دباؤ نہ ڈالنے کے لیے چھوٹی پارٹیوں کی تعریف کی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS