سپریم کورٹ نے ممبر اسمبلی عباس کو والد مختار انصاری کی فاتحہ خوانی میں شرکت کی اجازت دی

0
سپریم کورٹ نے ممبر اسمبلی عباس کو والد مختار انصاری کی فاتحہ خوانی میں شرکت کی اجازت دی
سپریم کورٹ نے ممبر اسمبلی عباس کو والد مختار انصاری کی فاتحہ خوانی میں شرکت کی اجازت دی

نئی دہلی (یو این آئی): سپریم کورٹ نے منگل کو اتر پردیش کے رکن اسمبلی عباس انصاری کو ان کے والد مرحوم مختار انصاری کے اعزاز میں 10 اپریل کو منعقد ہونے والی دعائیہ اجتماع ‘فاتحہ خوانی’ میں شرکت کی اجازت دے دی۔

جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس کے وی وشواناتھن کی ڈویژن بنچ نے ایم ایل اے عباس انصاری کی عرضی پر سماعت کے بعد یہ حکم صادر کیا۔ عدالت عظمیٰ نے حکم دیا کہ انہیں آج ہی ان کے آبائی شہر لے جایا جائے اور 13 اپریل کو کاس گنج جیل واپس لایا جائے۔

خیال رہے کہ پانچ بار کے ممبر اسمبلی مختار انصاری (63) کا 28 مارچ کو اتر پردیش کے باندہ کے ایک اسپتال میں علاج کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔ وہ فوجداری کے ایک مقدمے میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے تھے۔

اتر پردیش کے مئو علاقے کے رہنے والے عباس انصاری بھی اسلحہ کے لائسنس سے متعلق قانون کی خلاف ورزی کرنے پر جیل میں بند ہیں۔

مزید پڑھیں: مختار انصاری کو والدین کی قبر کے بغل میں دفنایا گیا

مختار انصاری کی موت پر ان کے گھر والوں نے جیل انتظامیہ پر زیر دینے کا الزام بھی عائد کیا ہے، جس کی تفتیش کی جارہی ہے۔ وہیں ریاست کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو گزشتہ دن مختار انصاری کے گھر پہنچ کر تعزیت کا اظہار کیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS