چپلوں کا مالا پہن کر لوگوں سے مانگ رہا ہے ووٹ، جانیں پورا معاملہ

0
چپلوں کا مالا پہن کر لوگوں سے مانگ رہا ہے ووٹ، جانیں پورا معاملہ
چپلوں کا مالا پہن کر لوگوں سے مانگ رہا ہے ووٹ، جانیں پورا معاملہ

علی گڑھ: لوک سبھا انتخابات کی تاریخ قریب آرہی ہے۔ اسی طرح سیاسی جماعتوں کی تیاریاں بھی تیز ہو رہی ہیں۔ تاہم آزاد امیدوار بھی اس الیکشن میں مصروف ہیں اور ووٹرز کی توجہ مبذول کرانے کے لیے طرح طرح کی کوششیں کر رہے ہیں۔ ایسا ہی کچھ علی گڑھ لوک سبھا حلقہ میں دیکھنے کو ملا، جہاں ایک آزاد امیدوار چپل کے ہار پہن کر گھومتا نظر آیا۔

دراصل، علی گڑھ لوک سبھا سیٹ کے امیدوار کیشو دیو کو الیکشن کمیشن سے چپل کا انتخابی نشان ملا ہے۔ جس کی وجہ سے پنڈت کیشو دیو گوتم سات چپلوں کے ہار پہن کر انتخابی مہم چلا رہے ہیں اور عوام سے ووٹ مانگ رہے ہیں۔

علی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر 14 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہونے جا رہا ہے۔ 28 مارچ سے 4 اپریل تک کل 21 لوگوں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔ اس دوران 5 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے تو دو نے اپنے نام واپس لے لیے۔ علی گڑھ لوک سبھا حلقہ میں تقریباً ساڑھے تین لاکھ مسلم ووٹر ہیں۔ لیکن کسی پارٹی نے کسی مسلم لیڈر کو ٹکٹ نہیں دیا۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے ممبر اسمبلی عباس کو والد مختار انصاری کی فاتحہ خوانی میں شرکت کی اجازت دی

اس بار ستیش کمار گوتم بھارتیہ جنتا پارٹی سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ انڈیا اتحاد کے تحت بجیندر سنگھ کو علی گڑھ سیٹ کے لیے امیدوار بنایا گیا ہے جو سماج وادی پارٹی کے کھاتے میں آئی۔ وہیں، ہتیندر کمار عرف بنٹی اپادھیائے نے بہوجن سماج پارٹی سے الیکشن میں ہے۔ معلوم ہوکہ علی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر 1991 سے بی جے پی کا غلبہ ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS