۔2جی کے 30 کروڑ صارفین کو اسمارٹ فون میں منتقل کرنے کے لیے حکومت کوئی ٹھوس پالیسی بنائے:مکیش

0

ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی نے منگل کو کہا کہ حکومت سے 30 کروڑ 2G موبائل صارفین کو اسمارٹ فونز میں منتقل کرنے کے لئے جلد ٹھوس پالیسی بنانے کی درخواست کی گئی ہے۔
ملک کی معروف ٹیلی کام کمپنی ریلائنس جیو کے مالک مکیش امبانی نے آج چوتھی انڈیا موبائل کانگریس (آئی ایم سی) سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے ان 30 کروڑ ہندوستانیوں کی حالت پر تشویش کا اظہار کیا جو اب بھی ڈیجیٹل دنیا میں 2 جی ٹکنالوجی کے استعمال پر مجبور ہیں۔ انہوں نے حکومت سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس سمت میں جلد ٹھوس قدم اٹھائے تاکہ یہ صارفین ملک کی ڈیجیٹل معیشت سے وابستہ ہوکر اس کا فائدہ اٹھاسکیں۔
مکیش امبانی نے کہا کہ 2جی سے 30 کروڑ ہندوستانیوں کو آزاد کرنے اور انہیں اسمارٹ فونز میں شفٹ کرنے کے لئے حکومت کو جلد ہی کوئی ٹھوس پالیسی بنانی ہوگی۔
ریلائنس کے چیئرمین نے اگلے سال  کی دوسرے ششماہی میں دیسی 5 جی ٹکنالوجی شروع کرنے کی تیاریوں کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ جیو کی مقامی 5 جی تکنیک وزیر اعظم نریندر مودی کے خود کفیل ہندوستان مشن کی کامیابی کا شاہد ہے۔

مسٹر مودی کے ڈیجیٹل مشن کی تعریف کرتے ہوئے مکیش امبانی نے کوویڈ دور میں اسے ملک کی ڈیجیٹل لائف لائن قرار دیا۔ حکومت کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے مکیش امبانی نے کہا کہ ملک جلد ہی سافٹ ویئر کے ساتھ ہارڈویئر میں بھی اپنی مہارت ثابت کرے گا۔
موبائل کانگریس کا اہتمام محکمہ ٹیلی مواصلات اور سیلولر آپریٹرز ایسوسی ایشن آف انڈیا کے ذریعہ کیا گیا ہے۔ ٹیلی کام انڈسٹری کے اس پروگرام کے چوتھے ایڈیشن کا انعقاد  کورونا وائرس کے سبب پہلی بار ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کیا جارہا ہے۔ کانگریس آٹھ سے دس دسمبرتک چلے گی۔

انڈیا موبائل کانگریس 2020 کا موضوع’جامع ایکسپلوریشن – اسمارٹ ، محفوظ ، پائیدار' ہے۔ اس پروگرام کا مقصد مسٹر مودی کے 'خود انحصار ہندوستان'، 'ڈیجیٹل شمولیت' اور ’مستقل ترقی، انٹرپرائز اور ایکسپلوریشن‘ کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

ٹیلی کام کے وزیر روی شنکر پرساد، وزیر مملکت برائے ٹیلی مواصلات سنجے دھوترے اور ٹیلی کام سکریٹری انشو پرکاش نے پروگرام میں شرکت کی۔ ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کے چیئرمین مکیش امبانی کے علاوہ انڈین گروپ کے بانی اور صدر سنیل بھارتی متل نے بھی خطاب کیا۔
کانگریس میں 30 سے ​​زائد ممالک کے 210 قومی اور بین الاقوامی مقررین اورتقریباً 3،000 سے زیادہ نمائندے حصہ لے رہے ہیں۔  آئی ایم سی 2020 میں مختلف وزارتیں، ٹیلی کام کمپنیوں کے سی ای او،عالمی سی ای اوز، 5-جی ٹکنالوجی کے ماہرین، آرٹیفیشیل انٹیلجنس (اے آئی)، انٹرنیٹ آف تھنگ (آئی او ٹی)، ڈیٹا اینالٹکس، کلاؤڈ اینڈ ایج کمپیوٹنگ، بلاکچین، سائبر سیکیورٹی کے ماہرین شرکت کریں گے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS