زندگی کے خواب سجانے والی ونٹی لیٹرپر پڑی لڑکی کو لڑکے نے منگل سوتر پہنایا

0

حیدرآباد: (یواین آئی)کورونا سے کئی خاندان بکھر رہے ہیں اور کئی افراد اپنے عزیزوں سے محروم ہورہے ہیں۔ان کی یادوں کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔ ایسا ہی افسوسناک واقعہ تلنگانہ میں پیش آیا۔ضلع سنگاریڈی کے نواحی علاقہ کی ایک 27 سالہ لڑکی نے اپنی زندگی کے بارے میں بہت سارے خواب دیکھے تھے۔وہ اعلی تعلیم یافتہ و ملازمت کرنے والے ایک نوجوان کے ساتھ اس سال کے آخر میں شادی کرنا چاہتی تھی۔لڑکی نے اس کے ساتھ خوشی خوشی زندگی گزارنے کا خواب سجایا تھا لیکن اس لڑکی کا خواب اس وقت چکنا چور ہوگیا جب یہ لڑکی کورونا سے متاثرہوگئی۔ اس کے افراد خاندان نے اسے علاج کے لئے حیدرآباد کے پرائیویٹ اسپتال منتقل کیا۔ نوجوان جو تین سال سے اس لڑکی سے محبت کرتا تھا،نے بھی اس لڑکی کی علاج کے دوران کافی ہمت بندھائی اور اسے کورونا کے خوف سے نکالنے کی کوشش کی۔ ڈاکٹروں نے اس کی صحت کی خرابی پر اسے ونٹی لٹر پر رکھا۔ ڈاکٹروں کی اجازت سے نوجوان نے اس لڑکی سے بات کی جس کا ونٹی لیٹر پر علاج ہورہا تھا۔ نوجوان نے لڑکی کو یقین دلایا کہ وہ بہت جلد صحت یاب ہوجائے گی اور ہم ایک اچھے جوڑے کی حیثیت سے اپنی نئی زندگی شروع کریں گے۔نوجوان نے آئی سی یو میں ہی لڑکی کے گلے میں منگل سوتر بھی پہنایا۔نوجوان کی یہ تمام کوششیں ناکام ہوگئی کیوں کہ چند روز بعد ہی لڑکی کی موت ہوگئی۔لڑکی کی موت کے بعد نوجوان نے لڑکی کے بھائی کے ساتھ مل کر اس کی آخری رسومات انجام دی۔لڑکی کے والدین کو اس کی موت کی اطلاع نہیں دی گئی۔

آپ کے تاثرات
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here